پولیس لائن کمپلیکس میں ریپ کیسز کے متعلق ٹریننگ ورکشاپ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سی پی او فیصل آباد ڈی آئی جی کامران عادل کی ہدایت پر ایس ا ایس پی انویسٹی گیشن عبدالوہاب کی۔
جانب سے پولیس لائن کمپلیکس میں ریپ کیسز کے متعلق ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ٹرینگ ورکشاپ میں ایس ڈی پی اوز، ضلع بھر کے ایس ایچ اوز اور ایس ایس او آئی یو سٹاف نے شرکت کی، ضلع بھر میں ریپ کے کیس کی تفتیش کے متعلق بریف کیا گیا، اس موقع پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ ریپ کے کیسز میں ملزم سزا سے بچ نہ سکیں اور ٹھوس شہادتوں کی بنیاد پر سزا دلوائی جائے ، ضلع بھر میں کرائم کی روک تھام کیلئے بہتر حکمت عملی اپنائی جائے ، شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔