ٹو بہ ٹیک سنگھ :کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس، 20 کیسز پر غور

ٹو بہ ٹیک سنگھ :کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس، 20 کیسز پر غور

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ٹوبہ ٹیک سنگھ ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔۔۔

جس میں ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا گیا، اجلاس کے دوران مجموعی طور پر 20 کیس زیر غور آئے ، جن میں 3 کیسز میں وارننگ جاری کی گئی جبکہ 3 کیسز کو دوبارہ وزٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، 6 کیسز ڈی سیل کیلئے پیش اور 3 کیسز منظور اور 3 کو مسترد کر دیا گیا، مزید برآں 3 کیسز عدالت میں بھجوانے اور 5 کیسز کو مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا،اجلاس میں محکمہ صحت کے افسران اور ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایت کی گئی کہ جعلی ادویات کا کاروبار کرنے والوں اور عطائیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے ۔دریں اثناء ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت پرائیویٹ سکولز کی رجسٹریشن کے حوالے سے بھی اجلاس منعقد ہوا،جس میں ڈی ایم او صدف ارشاد، سی ای او ایجوکیشن عقیلہ انتخاب، محکمہ تعلیم کے افسران اور کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی،اجلاس میں پرائیویٹ سکولز کی رجسٹریشن کے 34 کیسز پیش کئے گئے ، جن میں سے 19 کیسز کو منظور کر لیا گیا جبکہ 15 کیسز کو موخر کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ اپنے کوائف مکمل کریں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کے دوران گورنمنٹ سکولز کے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا، ہمارا مقصد معیاری تعلیم کی فراہمی اور طلبہ کے لیے بہترین ماحول کی فراہمی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں