تحصیل بھوانہ میں اسسٹنٹ کمشنر کے پٹرول پمپوں کو بھاری جرمانے

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )تحصیل بھوانہ میں اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے پٹرول پمپوں کو بھاری جرمانوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ۔
دوسری طرف مالکان نے دعویٰ کیا ہے کہ پیمانے مکمل اورقانونی تقاضے پورے ہونے کے باوجود اسسٹنٹ کمشنرکی جانب سے بلا جواز پٹرول پمپس کو بھاری جرمانے عائد کئے جارہے ہیں،ڈپٹی کمشنر چنیوٹ اور پنجاب حکومت قانونی تقاضوں کے مطابق چلنے والے پٹرول پمپوں پر بلاجواز جرمانہ عائد کرنے کی پالیسی پر نظر ثانی کرے ۔