ٹھیکریوالا :پولیس کی کارروائیاں 4ملزم گرفتار،منشیات برآمد

ٹھیکریوالا :پولیس کی کارروائیاں  4ملزم گرفتار،منشیات برآمد

پینسرہ،ٹھیکریوالا(نمائندگان دنیا )پولیس نے مختلف کارروائیوں کے د وران 4منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں چرس اور شراب برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی اقبال ٹاؤن عابد ظفر کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالا نواز بھٹی نے چوکی انچارج پینسرہ کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دھاندرہ کے رہائشی منشیات فروش اکرام کو گرفتار کر کے قبضہ سے ایک کلو چرس برآمد کر لی۔ دریں اثنا ڈینگہ پھاٹک کے قریب ملزم ریاض خورشید کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 25 لٹرشراب ، الیاس علی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 40 لٹر،سدھار کے رہائشی ندیم سے 10 لٹرشراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں