مشرق وسطی میں کشیدگی عالمی معیشت،پاکستان کیلئے بڑا خطرہ ، قیصر شیخ

مشرق وسطی میں کشیدگی عالمی معیشت،پاکستان کیلئے بڑا خطرہ ، قیصر شیخ

ایران پر حملہ،پاکستان کا موقف اصولی ہے اور ہم اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے مشرق وسطی کی حالیہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی جنگ پاکستان سمیت عالمی معیشت کے لیے سنگین خطرہ ہے ۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران پر حملہ اور قیادت کی شہادت پر پاکستان کا موقف اصولی ہے اور ہم اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔وفاقی وزیر نے خبردار کیا کہ اگر یہ جنگ مزید پھیلی تو اس کے براہ راست اثرات پاکستان کی معیشت اور توانائی کی قیمتوں پر پڑیں گے ۔انہوں نے کہا کہ خلیج ہرمز کی بندش کی صورت میں تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا خدشہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ امریکہ تیل کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے اپنے ذخائر استعمال کر رہا ہے ، لیکن جنگ کی صورت میں صورتحال کسی کے قابو میں نہیں رہے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں