شور کوٹ:غلام عباس سپرا کی پولیس تشدد سے جاں بحق ملزم کے ورثاء سے ملاقات

شور کوٹ:غلام عباس سپرا کی پولیس تشدد  سے جاں بحق ملزم کے ورثاء سے ملاقات

شورکوٹ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس غلام عباس سپرا نے گزشتہ دنوں تحصیل شورکوٹ میں پولیس کے مبینہ تشدد سے زیر حراست ملزم شوکت لدھیانہ کی ہلاکت کی تحقیقات کیلئے ۔۔

مقتولے کے گھر موضع لڈہ ماہنی کا دورہ کیا اور ورثاء سے ملاقات کی،وہ تھانہ وریام بھی گئے ، ایس ایچ او تھانہ وریام والا ملک اسد اﷲبھی ان کے ہمراہ تھے ۔ غلام عباس سپرا نے ورثاء سے گفتگو میں کہا کہ آپ بلا خوف و خطر کیس کی پیروی کریں انہوں نے ڈی پی او جھنگ (ر)کیپٹن بلال افتخار کیانی سے بھی ملاقات کی، ڈی پی او جھنگ نے انہیں یقین دلایا کہ پوسٹ مارٹم کی روشی میں مزید کارروائی کی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں