اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری اور عملہ کادفتر سے غائب رہنامعمول

 اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری اور عملہ کادفتر سے غائب رہنامعمول

جھنگ،اٹھارہ ہزاری (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری اور عملہ کادفتر سے غائب رہنامعمول بن گیا، میلوں سفر کرکے آنیوالے سائلین ذلیل و خوار ہو کر رہ گئے ، وکلاء رہنماؤں کا اے سی اور عملہ کے طرزعمل کیخلاف احتجاج کااعلان ۔

تفصیلات کیمطابق اٹھارہ ہزاری اے سی آفس میں دفتری اوقات کے دوران اسسٹنٹ کمشنر دفتر سے غائب رہتے ہیں اور عملہ بھی دیر سے آکر من مرضیاں کرتاہے ، معمول کی طرح گزشتہ روز بھی عملہ دفتری اوقات میں ہی دفتر کوتالے لگا کر جا چکا تھا جس کی وجہ سے سائلین اے سی کاانتظار کرکے گھرواپس لوٹ گئے ،عوام کے ٹیکسوں سے تنخواہ لینے والے ملازمین عوام کی داد رسی کی بجائے قومی خزانے پر بوجھ بن چکے ہیں ، اس صورتحال پر وکلارہنما نواب چمن عباس اور نوید بخاری نے عوام کے ساتھ زیادتی کے خلاف اے سی دفتر کے سامنے پرامن احتجاج کی کال دیدی انہوں نے کہا کہ بیوروکریٹس کا آمرانہ اور ظالمانہ رویہ عوام میں ان کے خلاف نفرت پھیلارہاہے انہوں نے وزیراعلی پنجاب، کمشنر فیصل آباد اور ڈپٹی کمشنر جھنگ سے اصلاح احوال کامطالبہ کیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں