جھنگ :پولیس کانسٹیبلوں کی بھرتی کیلئے دوڑ ٹیسٹ کا مرحلہ شروع

 جھنگ :پولیس کانسٹیبلوں کی بھرتی کیلئے دوڑ ٹیسٹ کا مرحلہ شروع

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جھنگ پولیس میں کانسٹیبلان و لیڈی کانسٹیبلان کی بھرتی کیلئے دوڑ ٹیسٹ کا مرحلہ شروع ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق جھنگ پولیس میں کانسٹیبلان و لیڈی کانسٹیبلان کی بھرتی کیلئے چیئرمین ریکروٹمنٹ بورڈ ڈی آئی جی خرم شہزاد، ڈی پی او کیپٹن (ر)بلال افتخار کیانی اور ایس پی حسام بن اقبال کی زیر نگرانی دوڑ ٹیسٹ کا مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے ، دوڑ کے مرحلے میں 5ہزار 818 امیدوار شریک ہوں گے جن میں 980 خواتین امیدوار شامل ہیں۔ ڈی پی او کیپٹن (ر)بلال افتخار کیانی کا کہنا تھا کہ شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے دوڑ کے تمام مراحل کی کیمروں کے ذریعے ریکارڈنگ کی جا رہی ہے ، بھرتی کے تمام مراحل 100 فیصد میرٹ پر یقینی بنائے جا رہے ہیں،امیدوار اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھیں، نوسربازوں کی باتوں میں ہرگز نہ آئیں۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ بھرتی کے تمام مراحل انتہائی شفافیت اور میرٹ پر مکمل کئے جائیں گے تاکہ اہل امیدوران ہی پولیس کا حصہ بن سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں