اپوزیشن انتخابات کیلئے 2029 کا انتظار کرے:خلیل طاہر
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن مینارٹیزونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردار خلیل طاہر سندھو نے کہاہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ایک سالہ کارکردگی میں مہنگائی کا کوئی مسئلہ نہیں رہا۔
غریب عوام طلبا کسان اور مینارٹیز کے لوگوں سمیت تمام طبقات کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے -پی ٹی آئی نے اپنے ساڑھے تین سالہ اقتدارمیں عوام اور ملک کومشکلات میں دھکیلنے بنیادی سہولتوں سے محروم کرنے اور سوشل میڈیا سے پراپیگنڈے کے علاہ کوئی کام نہیں کیا۔ان کاکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی کے خطوط پڑھنے والا کوئی نہیں، انجام صرف باسکٹ ہی ہوگا۔ عوام ذاتی مفادات پر مبنی اتحادوں کو خوب جانتے ہیں اس کاکوئی نتیجہ صفر ہوگا تاہم اپوزیشن کواگلے انتخابات کے لئے 2029تک انتظار کرناپڑے گا۔