کیس کی سماعت کیلئے عدالت آئے 2گروپ گتھم گتھا

 کیس کی سماعت کیلئے عدالت آئے 2گروپ گتھم گتھا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ کیس کی سماعت کے لئے عدالت آئے دو گروپس ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوگئے۔

تھانہ سول لائن کے علاقے میں قائم عدالت میں سابقہ کیس کی سماعت کے لئے آئے دو فریقین سابقہ رنجش کی بناء پر اپس میں گتھم گتھا ہوگئے اور اسلحے کے زور پر مخالفین کو قتل سمیت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے خوف و حراس پھیلایا گیا۔ جبکہ اس دوران موقع پر موجود پولیس اہلکاروں اور دیگر سرکاری ملازمین سے مزاحمت بھی کی گئی۔ جس پر پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں