گوجرہ :رکشہ اور موٹر سا ئیکل میں تصادم، 2 افراد شدید زخمی

گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )رکشہ اور موٹر سا ئیکل میں تصادم، 2 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔
معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 303 ج ب کا عدنا ن موٹر سا ئیکل پر گاؤ ں جارہا تھا کہ سا منے سے گاؤ ں مذکور کا محمد کلیم موٹر سا ئیکل رکشہ پر آ رہا تھا کہ جھنگ روڈ پر دونو ں کی آ پس میں ٹکر ہو گئی جس کے نتیجہ میں دو نو ں شدید زخمی ہو گئے ، جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا جہا ں سے محمد کلیم کو مخدوش حالت کے پیش نظر الا ئیڈ ہسپتا ل فیصل آ باد ریفر کردیا گیا ہے جہا ں اسکی حا لت نازک بیا ن کی جاتی ہے ۔ سٹی پو لیس نے موٹر سا ئیکل اور رکشہ قبضہ میں لے کر کا رروائی کا آ غاز کردیا ہے ۔