ڈپٹی کمشنرچنیوٹ کا تحصیل چوک میں رمضان بازار کا دورہ

ڈپٹی کمشنرچنیوٹ کا تحصیل چوک میں رمضان بازار کا دورہ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنرچنیوٹ صفی اﷲگوندل نے تحصیل چوک میں قائم ماڈل/رمضان سہولت بازار کا دورہ کیا اوراشیاء کی دستیابی،معیار اور قیمتوں کو چیک کیا۔

انہوں نے کہا کہ صارفین کو معیاری اشیائے ضروریہ کی رعایتی نرخوں پر فراہمی کے لئے اقدامات جاری ہیں جبکہ اوورچارجنگ کی روک تھام کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سرگرم عمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ صارفین کی طرف سے زائد قیمت وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف شکایات کو بھی زیرو کیا جارہا ہے ،عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں