پیرمحل:حکومتی ریٹ نا منظور، چکن فروشوں کی ہڑتال ،دھرنا دے دیا

پیرمحل(نمائندہ دنیا )حکومتی ریٹ نا منظور، برائلر مرغی کا گوشت فروخت کر نے والوں نے ہڑتال کرتے ہو ئے احتجاجی دھرنا دے دیا۔
تفصیلات کے مطا بق حکومت کے مقرر کردہ نرخوں کے خلاف شہر میں برائلر مرغی کا گوشت فروخت کر نے والوں نے غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال کرتے ہوئے اپنے کاروباری مراکز کی تالہ بندی کر دی اور شہر کے وسطی اللہ والا چوک میں دھرنا دے دیا ،اس موقع پر چکن ایسوسی ایشن کے صدر سہیل قمر کا کہنا تھا کہ فارمرز کا ریٹ زیادہ ہو نے کی وجہ سے ہم حکومتی کے مقرر کردہ ریٹس پر برائلر مرغی کا گوشت فروخت نہیں کر سکتے ، مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی۔