ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کی زیرصدارت ریونیو ریکوری کا جائزہ اجلاس

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اﷲگوندل کی زیرصدارت ریونیو ریکوری کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔انہوں نے مختلف مدات میں ریکوری کی پیشرفت کا جائزہ لیتے۔۔۔
ہوئے آبیانہ کے باقیداروں کے گرد شکنجہ سخت کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ افسران ذمہ داریوں کا ادراک کریں۔انہوں نے دیگر شعبوں میں بھی ریونیو ریکوری کے اہداف کی تکمیل کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اجلاس باقاعدگی سے منعقد ہوگا اور اہداف مکمل نہ کرنے والے ریونیو افسران جوابدہ ہونگے ۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز سے کہا کہ وہ ریونیو افسران کو متحرک کریں اور روزانہ کی پراگریس کو چیک کرکے پیشرفت سے انہیں بھی آگاہ رکھا جائے ۔