انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے چیئرمین کی عالمی کانفرنس میں شرکت

جکھڑ (سٹی رپورٹر )انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے چیئرمین رانا بشارت علی خان کی عالمی خواتین حقوق کانفرنس میں شرکت ،انہوں نے 10 سے 21 مارچ تک جاری رہنے والے ۔۔
اقوام متحدہ کے کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن کے دوران خطاب کیا اور اس موقع پر کہا کہ خواتین کے حقوق کو فروغ دینے ، عالمی معیار وضع کرنے اور بڑھتے صنفی امتیاز اور تشدد کے مسائل کے حل کیلئے یہ ایک اہم عالمی پلیٹ فارم ہے ، انہوں نے بیجنگ ڈیکلیریشن اور پلیٹ فارم فار ایکشن (1995)کے مؤثر نفاذ پر زور دیا، جو آج بھی صنفی مساوات کے عالمی ایجنڈے کا سنگِ میل ہے ، انہوں نے خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔