رکشے کے جعلی دستاویزات تیار کر کے محنت کش کا رکشہ فروخت کر دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)رکشے کے جعلی دستاویزات تیار کر کے محنت کش کا رکشہ فروخت کر دیا گیا۔۔۔۔
۔تھانہ سرگودھا روڈ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے جمیل نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے اس کے رکشے کے مبینہ طور پر جعلی اور بوگس دستاویزات تیار کروا کے خود کو رکشے کا مالک ظاہر کرتے ہوئے رکشہ فروخت کردیا۔ جس سے اسے نقصان کا شکار بنا دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔