ضلعی حکومت ماڈل بازار کی بحالی کو جلد یقینی بنائے :یٰسین کسانہ

ضلعی حکومت ماڈل بازار کی بحالی  کو جلد یقینی بنائے :یٰسین کسانہ

پینسرہ(نمائندہ دنیا )سیاسی وسماجی شخصیت یٰسین کسانہ نے کہا ہے کہ ماڈل بازار جھنگ روڈ میں آتشزدگی سے کروڑوں مالیت کا سامان جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جس سے درجنوں دکاندار متاثر ہوئے ، ضلعی حکومت ماڈل بازار کے متاثرہ دکانداروں کی جلد از جلد بحالی یقینی بنائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز انچارج ماڈل بازار محمد زاہد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا عید سے قبل ضلعی حکومت دکانداروں کو بحال کر کے ان کو ریلیف فراہم کرے اور آتشزدگی کے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیئے موثر اقدامات کرنا ہونگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں