چہرے کی شناخت کے نظام کے نفاذ کے لیے کمیٹی تشکیل

چہرے کی شناخت کے نظام کے  نفاذ کے لیے کمیٹی تشکیل

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ اسکول ایجوکیشن نے فیشل ریکگنیشن سسٹم (چہرے کی شناخت کا نظام)کے نفاذ کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

کراچی سے جاری اعلامیہ کے مطابق اساتذہ اور عملے کی حاضری چہرے کی شناخت کے ذریعے لینے کے لیے اقدامات کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔ صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے کہا کہ حاضری کے نظام کی تیاری کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ موبائل ایپلی کیشن کی باقاعدہ لانچنگ عید کے بعد کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں