دبئی سے آنے والے مسافروں سے لاکھوں روپے کے موبائل فونز برآمد

دبئی سے آنے والے مسافروں سے لاکھوں روپے کے موبائل فونز برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پرتعینات کسٹمز عملے نے دبئی سے آنے والے دو مسافروں کو شک کی بنیاد پر روکا۔دونوں مسافروں نے کسی بھی قیمتی یا ممنوعہ اشیاء کی موجودگی سے انکار کیا۔

تاہم، ان کے سامان کی اسکیننگ اور جانچ پڑتال کے دوران آئی فون کے خالی ڈبے برآمد ہوئے ۔ اس کے بعد دونوں مسافروں کی باڈی سرچ کی گئی۔جس میں 15 آئی فونز برآمد ہوئے جو مہارت سے ان کے جسموں پر چھپائے گئے تھے ۔برآمد ہونے والے موبائل فونز میں 5 آئی فون 17 پرو میکس،7 آئی فون 17 پرو اور3 آئی فون 17 شامل ہیں ۔برآمد ہونے والے فونزکی مالیت تقریباً 70 لاکھ روپے ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں