عزیر بلوچ کی 7 مقدمات میں درخواست ضمانت دوسری مرتبہ مسترد

عزیر بلوچ کی 7 مقدمات میں درخواست ضمانت دوسری مرتبہ مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی 7 مقدمات میں درخواست ضمانت دوسری مرتبہ مسترد کر دی۔

 عدالت میں سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ عزیر بلوچ اور دیگر ملزمان کے خلاف کلاکوٹ تھانے میں مقدمات درج ہیں جو سال 2012 میں قائم کیے گئے تھے ۔ پولیس کے مطابق ملزمان پر قتل، اقدام قتل، پولیس مقابلہ اور دھماکہ خیز مواد رکھنے جیسے سنگین الزامات عائد ہیں، جن کی بنیاد پر ضمانت کی درخواستیں مسترد کی جانی چاہئیں۔ عدالت کو بتایا گیا کہ اس سے قبل بھی اگست 2022 میں عزیر بلوچ کی درخواست ضمانت مسترد کی جا چکی ہے ، جبکہ موجودہ درخواستیں بھی اسی نوعیت کے مقدمات سے متعلق ہیں۔  نامزد دیگر ملزمان میں امین بلیدی، غفار عرف ماماں، ذاکر ڈاڈا، زبیر بلوچ اور شاہد عرف ایم سی بی شامل ہیں۔ عدالت نے عزیر بلوچ کی تمام 7 مقدمات میں درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے کیسز کی سماعت جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں