پیرمحل میں بھی یوم پاکستان کے سلسلہ میں پروقار تقریب

پیرمحل (نمائندہ دنیا )میونسپل کمیٹی پیرمحل میں بھی 23 مارچ کو یوم پاکستان کے سلسلہ میں پروقار تقریب ،پرچم کشائی بھی کی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل ذوالفقار صابر، ڈی ایس پی ملک ریاض حسین ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ میاں غلام حسین کاٹھیہ ،مرکزی صدر انجمن تاجران پیرمحل میاں طارق ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عرفان مہدی ، فنانس آفیسرعمیر رضا ،میاں حمزہ امجد، صدر پریس کلب میاں اسد حفیظ نے پرچم کشائی کی ۔اس موقع پر نائب تحصیلدار اشرف نوناری سمیت دیگر انتظامی افسران، سول سوسائٹی کے نمائندے بھی موجود تھے ۔سکول کے بچوں نے ترانے ، ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل ذوالفقار صابرنے کہا کہ 23مارچ یوم پاکستان تجدید عہد وفا کا دن ہے ،قیام پاکستان کے لیے ہمارے بزرگوں نے لازوال قربانیاں دیں ۔