آئی جی سے انڈونیشین قونصل جنرل کی ملاقات، امن و امان پر تبادلہ خیال
کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو سے انڈونیشین قونصل جنرل مدزاکرنے ملاقات کی۔۔۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر انڈونیشین قونصل جنرل نے صوبے میں سیکیورٹی انتظامات اور مجموعی امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔انڈونیشین قونصلیٹ جنرل کی جانب سے سندھ پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور امن و امان کے قیام کیلئے کیے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات کی فراہمی پر شکریہ بھی ادا کیا گیا۔