سنی تحریک کا اتوارکو یوم تحفظ ناموس رسالتؐ منانے کا اعلان
کراچی(این این آئی)سربراہ پاکستان سنی تحریک شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ پاکستان سنی تحریک کے تحت 15مارچ کو یوم تحفظ ناموس رسالتؐ منایا جائیگا،مغربی ممالک اسلاموفوبیا کا شکار ہیں۔۔
، آزادی اظہار رائے کی آڑ میں شعائر اسلام کی توہین کرتے ہیں،مغربی ممالک میں سوشل میڈیا اور ذرائع ابلاغ کے ذریعے مقدسات اسلام اور نبی کریم ؐکی توہین کی جاتی ہے ،پوری دنیا کو واضح ہوچکا ہے مسلمانوں کے دلوں سے نبی کریم ؐ کی محبت کو ختم نہیں کیا جاسکتا،ہر مسلمان آقا کریمؐ کی ناموس کے تحفظ کیلئے تن من دھن سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہے ۔