پاکستان کو محتاط اور متوازن پالیسی اپنانی چاہیے ، الطاف شکور
کراچی(این این آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ ایران ہمارا ہمسایہ اور برادر ملک ہے جبکہ عرب ممالک بھی ہمارے دل کے بہت قریب ہیں، لہٰذا پاکستان کو مشرقِ وسطیٰ میں پیدا ہونے والی کشیدگی سے نمٹنے کے لیے نہایت محتاط اور متوازن پالیسی اختیار کرنی چاہیے ۔۔۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بحرین کی قیادت میں پیش کی گئی حالیہ قرارداد میں خلیجی ممالک پر ایران کے میزائل حملوں کی مذمت کی گئی، لیکن امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مشترکہ حملے کو نظر انداز کر دیا گیا، جو کھلی ناانصافی ہے ۔جاری مذاکرات کے دوران امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا جو بین الاقوامی قوانین اور سفارتی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔