گڑھ مہاراجہ:محکمہ زراعت کے تحت کسانوں کا اجلاس

گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا )محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام چک محمود شاہ میں چودھری ی صفدر کے ڈیرہ پر کسانوں کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔۔
جس میں کسانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پلانٹ پروٹیکشن احمد پور سیال شوکت عباس اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) احمد پور سیال ڈاکٹر غلام مصطفی نے زمینداروں کو کپاس کی پیداوار پروٹیکشن ٹیکنالوجی کے بارے میں آگاہی دی ۔ کاشتکاروں کو کپاس کی IPMٹیکنالوجی کے بارے میں بھی تفصیلاً بتایا گیا ۔ زمینداروں پر زور دیا گیا کہ وہ اگیتی کپاس زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کاشت کریں ٹرپل جین اقسام کا انتخاب کریں اور بیج کو زہر آلودہ کرکے استعمال کریں اور چھدرائی کے عمل سے پہلے جڑی بوٹی مار رایہ کا انتخاب کریں اور اس کا استعمال دھوپ میں کریں۔