چنیوٹ:فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائی، بیکرزکو دو لاکھ جرمانہ

چنیوٹ:فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائی، بیکرزکو دو لاکھ جرمانہ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے عید الفطر کی آمد کے پیش نظر سویٹس اینڈ بیکرزپر اشیاء کی کوالٹی کی چیکنگ شروع کردی ہے ۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر قاسم رضا نے بتایا کہ متعدد سویٹس اینڈ بیکرز آوٹلیٹس اور پروڈکشن یونٹس کی کڑی نگرانی جاری ہے ۔انہوں نے بتایا کہ 24سویٹس اینڈ بیکرز شاپس اور یونٹس کو مزید بہتری کے لئے اصلاحاتی نوٹسز جاری کئے گئے جبکہ 11 آؤٹلیٹ اور یونٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی،میڈیکل سکریننگ سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی،سٹوریج کے ناقص انتظامات، ممنوع اجزاء کے استعمال اور ایکسپائرڈ اشیاء کی موجودگی کی وجہ سے دو لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ۔انہوں نے بتایا کہ 5 کلو ایکسپائرڈ مصنوعات، 9 کلو غیر معیاری مٹھائی اور 2 کلو ممنوع اجزاء کو موقع پر تلف کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں معیاری خوراک کی فراہمی کے ساتھ ساتھ عید الفطر کے موقع پر بھی معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی کے لئے پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی فوڈ سیفٹی ٹیمیں فعال اور مکمل استعداد کے ساتھ فیلڈ میں موجود رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں