’’پیغام پاکستان آگاہی‘‘:ڈی سی چنیوٹ کی زیرصدارت اجلاس

’’پیغام پاکستان آگاہی‘‘:ڈی سی چنیوٹ کی زیرصدارت اجلاس

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپوٹر )ڈپٹی کمشنرچنیوٹ صفی اﷲگوندل کی زیرصدارت پیغام پاکستان کی آگاہی بارے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں جمعہ کے خطبات میں پیغام امن کو اجاگر کرنے اور عوامی آگاہی کیلئے ریلی نکالنے کا فیصلہ کر لیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سکولوں،کالجوں اور یونیورسٹیز میں طالب علموں کو پیغام پاکستان کا بیانیہ بتانے کیلئے مسلسل سیمینار کرانے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مقامات پر بینرز آویزاں کرائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ پیغام پاکستان امن کا پیغام ہے اورپیغام پاکستان کی روشنی میں فکر اور رویوں کی اصلاح کے لئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں،آنے والی نسلوں کو پرامن پاکستان دینا ہماری ذمہ داری ہے ۔انسانیت سے محبت ہی امن کا راستہ ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ملک پاکستان کسی طرح بھی دہشتگردی کا متحمل نہیں ہوسکتا،دہشتگردی کے ناسور کاپھر سے جڑسے خاتمہ کرناہے ۔انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھ مضبوط کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔اجلاس میں شریک علماء کرام نے امن کے پیغام کو عام کرنے کے عزم کو دہرایااور کہا کہ کسی شرپسند کو امن میں خلل نہیں ڈالنے دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں دی جانے والی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے ،وطن عزیز کی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل طلحہ سعید سمیت مختلف محکموں کے افسران اور علماء کرام بھی اجلاس میں شریک تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں