سمندری میں غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنیوالوں کیخلاف انتظامیہ کا ایکشن

سمندری (نمائندہ دنیا)سمندری میں غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنے والوں کیخلاف انتظامیہ کا سخت ایکشن،متعدد دکانوں کو سیل کرکے سخت وارننگ جاری کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سمندری عثمان سکندر نے گزشتہ روزغیر قانونی گیس ریفلنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی اور اس دوران متعدد دکانوں کو سیل کر دیا۔ اس موقع پر اے سی نے کہا کہ غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔