چناب نگر :پائپ لائن خراب،پانی پینے سے شہری بیمار

چناب نگر :پائپ لائن خراب،پانی پینے سے شہری بیمار

چناب نگر(نامہ نگار )شہر کی زیر زمین بچھائی گئی پینے کے صاف پانی کی پائپ لائن جگہ جگہ سے خراب ، نالیوں اور گٹروں کا گندا پانی پینے کے صاف پانی میں شامل ہوکر گھروں میں آنے لگا، شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تفصیلات کے مطابق چناب نگر میں کئی دہائیاں قبل زیر زمین بچھائی گئی پینے کے صاف پانی کی پائپ لائن بوسیدہ ہونے پر جگہ جگہ سے خراب ہو چکی ،پائپ لائن پھٹنے سے نالیوں اور گٹروں کا گندا پانی بھی پینے کے صاف پانی میں شامل ہوکر گھروں میں آنے لگا، جس کی وجہ سے شہری پیٹ اور دیگر موذی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں، شہر بھر میں نالیوں کے عین اوپر پائپ لائن جگہ جگہ سے پھٹ چکی ،لوگ نہانے ،پینے ،کپڑے دھونے اور وضو کیلئے یہی گندا پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ شہریوں کی جانب سے متعدد بار مقامی بلدیہ سے رابطہ کرکے صورتحال کی نشاہدہی بھی کی جا چکی لیکن اب تک کوئی شنوائی نہیں ہوسکی۔عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیا ہے شہر میں پینے کے صاف پانی کیلئے اوپن وائرنگ منصوبہ پر کام شروع کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں