جشن بہاراں:ڈی سی جھنگ ، ڈی پی او کی زیر صدارت اجلاس

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ر بلال افتخار کیانی کی زیر صدارت جشن بہاراں کے انتظامات اور تیاریوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔
جس میں دیگر تمام متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے ۔ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا کہ جشن بہاراں 9 اپریل سے 12 اپریل تک بھر پور طریقے سے منایا جائے گا،جشن بہاراں کے موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے جائیں گے ۔ مجید امجد پارک میں 9 اپریل سے 12 اپریل تک فیملیز کے لئے فوڈ سٹریٹ، میوزک نائٹ اور لوکل فنکاروں کا لائیو میوزکل پروگرام بھی شامل ہوگا جبکہ دیگر ایونٹس میں اردو پنجابی مشاعرہ،نیزہ بازی،کرکٹ،فٹبال میچ، کبڈی، آرچری،گائے بھینس کے دودھ کے مقابلہ جات سمیت جانوروں کی خوبصورتی کے مقابلے ،باڈی بلڈنگ،شوٹنگ والی بال میچ بھی شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو جشن بہاراں کے حوالہ سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دینے بارے ہدایات جاری کیں۔