جماعت اسلامی ہی ملک کو مسائل سے نجات دلا سکتی ہے :رانا اکرام

پینسرہ(نمائندہ دنیا )جماعت اسلامی کے مقامی رہنماء رانا اکرام اﷲنے کہا ہے کہ ملک اس وقت شدید سیاسی و معاشی مسائل کا شکار ہے جس کی بڑی وجہ مفادات کی سیاست ہے۔
سیاسی پارٹیاں اپنے اپنے مفادات کے لئے کام کرنے میں مصروف ہیں لیکن جماعت اسلامی واحد پارٹی ہے جو ملک کو سیاسی و معاشی مسائل سے نجات دلا سکتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ورکر کنوینشن کی تیاریوں کے سلسہ میں ارکان جمات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہاکہ جماعت اسلامی عوامی مسائل پر نہ صرف آواز بلند کرتی ہے بلکہ عوام کے ساتھ کھڑی بھی نظر آتی ہے ، ملک میں استحکا م کیلئے کریشن سے پاک قیادت کا انتخاب کرنا ہو گا۔