شورکوٹ :تیز رفتارکیری ڈبہ الٹ گیا، 2افراد زخمی ہو گئے

شورکوٹ :تیز رفتارکیری ڈبہ  الٹ گیا، 2افراد زخمی ہو گئے

شورکوٹ (نمائندہ دنیا )تیز رفتاری کے باعث کیری ڈبہ الٹ گیا، 2افراد زخمی ہو گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ۔۔۔

جیون والی پل حسو والی روڈ پر تیز رفتار کیری ڈبہ مخالف سمت سے آنیوالے موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے الٹ گیا جس کے باعث دو افراد اسامہ اوررشید عبداﷲزخمی ہو گئے ،اطلاع پر ریسکیو سٹاف نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی اور ہسپتال منتقل کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں