ٹو بہ :سی ای او ایجوکیشن کا نواحی گاؤں کے سکول کا دورہ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی عقیلہ انتخاب خان نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول 182 گ ب کا دورہ کیا۔
ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر بھی موجود تھے ، دورے کے دوران مستحق طلبہ میں یونیفارمز، ذہین طلبہ میں سکول بیگز اور نئے داخل شدہ طلبہ میں نصابی کتب تقسیم کی گئیں، سکول میں پودے لگائے گئے جبکہ ای اسی ای روم کا افتتاح بھی کیا گیا۔ حالیہ سروے کے تحت آؤٹ آف سکول بچوں کو بھی داخل کیا گیا اور داخلہ مہم 2025 کے تحت مزید طلبہ کا داخلہ یقینی بنایا جا رہا ہے ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر نے سکول کی خوبصورتی، معیاری تدریس، رنگ آمیزی، کمپیوٹر کے استعمال، اور سکول کی بہتری کیلئے کمیونٹی شراکت داری کو بھی سراہا، انہوں نے ہیڈ ٹیچر کو مثالی کارکردگی پر تعریفی سند اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔انہوں نے سکول کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے واٹر فلٹریشن پلانٹ فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔