اسرائیلی مظالم پر امت مسلمہ کی خاموشی افسوسناک:مذہبی رہنماء

 اسرائیلی مظالم پر امت مسلمہ کی خاموشی افسوسناک:مذہبی رہنماء

گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )مرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل گوجرہ کے سرپرست اعلیٰ مولانا عبد القادر عثمان، ڈاکٹر عبدالماجد عثمان،قاری عبد الرؤف ساجد،سابق کونسلر حاجی بوٹا نے کہا کہ فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی مظالم پر امت مسلمہ کی خاموشی قابل افسوس ہے۔

،مسلم ممالک کی افواج کو اس موقع پر اسرائیل کے خلاف سخت فیصلے کرنے چاہئیں اور اہل اسلام کو اسرائیل مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنا چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل گوجرہ کے ناظم مالیات محمد ریاض کی طرف سے مقامی میرج ہال میں منعقدہ فلسطین سیمینار اور عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر انجمن تاجران کے صدر منصور احمد بھنگو، میاں عثمان زاہد ،بلال چیمہ، خالد بھٹہ،حافظ اسلم جٹ ،میاں محمد افضل ، حافظ محمد عالمگیر،حافظ عبد الرزاق ،حافظ عبد الستار،حافظ عمران شاکر، میاں خالد فاروق ،میاں سلیم سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔ رہنماؤں نے مزید کہا کہ اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں ہونے دیا جائے گا،تمام مسلم ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر دشمن کو واضح پیغام دینا چاہیے کہ ہم غزہ کے ساتھ ہیں ،اگر سرحدی پابندیاں نہ ہوں تو مجاہدین اسرائیل کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔تقریب کے آخر میں شرکاء نے زنجیر بناکرفلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں