کمالیہ میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم شروع، 350 ٹیمیں تشکیل

کمالیہ(نمائندہ خصوصی)کمالیہ میں بھی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا، 350 کے قریب ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔۔۔
جو بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلائیں گی۔ دیگر شہروں کی طرح کما لیہ میں بھی آج سے شروع پانچ روزہ انسداد پولیو مہم 25 اپریل تک جاری رہے گی اس دوران 70 ہزار کے قریب پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ،انسداد پولیس ٹیموں کی نگرانی کے لیے 60 کے قریب انچارج مقرر کیے گئے ہیں ،شہر کے اہم مقامات جنرل بس سٹینڈ،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کما لیہ، ریلوے سٹیشن سمیت اہم شاہراؤں پر بھی پولیو اہلکار تعینات ہوں گے ۔