فلسطینی شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی:پروفیسر آصف رضا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے ڈویثر نل صدر و ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر محمد آصف رضاقادری نے کہا ہے کہ اسرائیلی ریاست ایک قابض اور غاصب ریاست ہے۔۔۔
فلسطین میں جاری بربریت پر ہر ذی شعور دل خون کے آنسو رو رہا ہے ،فلسطینی شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ہم فلسطین کے بچوں کے آنسوؤں کے مقروض ہیں، معصوم بچوں اور عورتوں کا قتل انسانیت کے خلاف جرم ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے PP-114کے زیرا ہتمام صدائے فلسطین کنونشن سے الٰہی آباد میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر میاں محمد فیاض قادری، قاری علی اکبر چشتی، مولانا ارشد رضوی،عبداللہ ایڈووکیٹ،راناجابر،ڈاکٹر قیصر مجید، غلام مصطفی، حافظ یاسر قادری و دیگر بھی موجود تھے ۔پروفیسر پیر محمد آصف رضاقادری نے مزید کہا کہ اسرائیل کے جنگی جرائم پر عالمی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے ۔ فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرنا ناقابل قبول ہے ،غزہ کی ناکہ بندی انسانیت سوز ظلم ہے ، پاکستان سنی تحریک فلسطین کے حریت پسندوں کو سلام پیش کر تی ہے ۔انہوں نے مزید کہا فلسطینیوں کی قربانیوں کو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا، اسرائیلی حکومت کی ریاستی دہشت گردی بند کی جائے ،امت مسلمہ ایک ہو کر فلسطین کے لیے آواز بلند کرے ،57 اسلامی ممالک کے حکمران اور عالمی برادری فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لیکر فوری عملی اقدامات کریں۔ کنونشن کے آخر میں دعا کی گئی۔