اسلحہ کی نمائش پر 2ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اسلحہ کی نمائش کرنے پر 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ملت ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے۔۔
2 افراد کو حراست میں لے لیا جو مبینہ طور پر اسلحے کی نمائش کرتے ہوئے دیگر شہریوں کے لئے خوف کی علامت بنے ہوئے تھے ،ملزم کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔