متعدد افراد کی ایکسائز انسپکٹر کو دھمکیاں سرکاری امور میں مداخلت، مقدمہ درج

متعدد افراد کی ایکسائز انسپکٹر کو دھمکیاں  سرکاری امور میں مداخلت، مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن انسپکٹر کو دھمکیاں دیتے ہوئے سرکاری امور کی انجام دہی سے روک دیا گیا،پولیس نے متعدد افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے گٹ والا کے قریب محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا انسپکٹر محمد حارث سرور اپنی ٹیم کے ہمراہ سرکاری امور کی انجام دہی میں مصروف تھا کہ اس دوران ملزمان نے سرکاری اہلکاروں کے ساتھ مزاحمت کرتے ہوئے انہیں دھمکیاں دیں اور سرکاری امور کی انجام دہی سے روک دیا ۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں