بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے پر شہری کو حوالات پہنچا دیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے شہری کو حوالات پہنچا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے ایڈن گارڈن کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے شہری کو قابو کرلیا جو ٹریفک حادثات کا سبب بن سکتا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔