سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کا شوقین حوالات میں بند

سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش  کا شوقین حوالات میں بند

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کرنے والے ملزم کو حراست میں لے لیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈجکوٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم انیق کو حراست میں لے لیا۔ جس کی جانب سے مبینہ طورپر اسلحے کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اسکی نمائش کرتے ہوئے خوف و ہراس پھیلایا جارہا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں