جڑانوالہ :اسسٹنٹ کمشنر سے بلال بدر کی میٹنگ ،ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

 جڑانوالہ :اسسٹنٹ کمشنر سے بلال بدر کی  میٹنگ ،ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )وزیر مملکت سینیٹر طلال چودھری کے بھائی کوآرڈینیٹر پی پی 101 بلال بدر چودھری کی اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رنگزیب گورائیہ کے ساتھ ان کے دفتر میں میٹنگ ہوئی ،اس دوران شہر کے تعمیر و ترقی کے مختلف امور زیر غور لائے گئے ۔

 بعد ازاںبلال بدر چودھری نے اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ مرکزی جنازہ گاہ کی تزئین و آرائش کے معائنہ کیلئے دورہ کیا ۔اس موقع پر بلال بدر چودھری نے کہا کہ شہر اور دیہی علاقوں کو خوبصورت بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، انشاء اﷲ شہر بھر میں سیوریج اور دیگر مسائل کے حل کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں