کمشنر کے اوپن ڈور پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کے احکامات

کمشنر کے اوپن ڈور پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کے احکامات

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنر مریم خان نے نئے ہفتہ کے آغاز پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت کمشنر آفس آنے والے درخواست گزاروں کے مختلف محکموں سے متعلقہ مسائل سنے ۔

کمشنر نے شہریوں کی درخواستوں پر افسروں سے رپورٹ طلب کی اور کہا کہ عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہونی چاہیے ۔افسر بھی اپنے اپنے دفاتر میں موجودگی کے ساتھ سائلین کی داد رسی کو یقینی بنائیں۔مختص اوقات کے دوران اپنے دفاتر کے دروازے درخواست گزاروں کیلئے کھلے رکھیں۔عوام الناس کے مسائل کے حل سے ہی سرکاری دفاتر پر شہریوں کا اعتماد بڑھتاہے کمشنر مریم خان نے ڈپٹی کمشنرز کو چاروں اضلاع میں اوپن ڈور پالیسی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کے بھی احکامات دیئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں