پی ایچ اے کی غفلت ،جھنگ روڈ کے اطراف کی گرین بیلٹ تباہ

پی ایچ اے کی غفلت ،جھنگ روڈ  کے اطراف کی گرین بیلٹ تباہ

پینسرہ(نمائندہ دنیا )پی ایچ اے کی عدم توجہی اورغفلت کے باعث جھنگ روڈ کی اطراف میں گرین بیلٹ تباہ ہونے لگی ،جھنگ روڈ ماڈل بازار تا ائر پورٹ چوک تک پانی نہ ملنے کی وجہ سے گرین بیلٹ سے گھاس و درخت سوکھنے لگے۔

لاکھوں مالیت کے پودے خشک ہو کر تباہ ہونے لگے ، یونیورسٹی نیو کیمپس گیٹ کے سامنے اور ائیر پورٹ چوک کے ساتھ گرین پارک کے پودے بھی تباہ ہو رہے ہیں،حکومتی اداروں کی عدم توجہ کی وجہ سے شہریوں نے پارکوں کوبھی چراہ گاہ بنا لیا اورمال مویشی پارک میں چھوڑ دئیے جس سے سرکاری خزانے کو لاکھوں کا نقصان ہو چکا۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نوٹس لے کر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں