وطن عزیز کا دفاع ہمارے ایمان کا حصہ ہے :مفتی عابد فرید

پیرمحل(نمائندہ دنیا )ضلعی امن کمیٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رکن مفتی عابد فرید نے کہا ہے کہ وطن عزیز کا دفاع ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔۔۔
بھارتی جارحیت انتہائی قابل مذمت ہے ، بھارت نے ملکی سرحدوں کو عبور کر کے ہماری غیرت کو للکارا تھا،ہماری فضائیہ کے شاہینوں نے جوابی کارروائی میں بھارت کے رافیل لڑاکا طیاروں کو تباہ کر کے فرانسیسی ٹیکنالوجی کا پول دنیا کے سامنے کھول کے رکھ دیا۔جاری ایک بیان میں مفتی عابد فرید نے مزید کہا کہ بھارت جب بھی جارحیت کرے گا اسے اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جا ئے گا،ارض پاک کا دفاع کیلئے پوری قوم اپنی بہادر فوج کا ساتھ دینے کیلئے پوری طرح متحد ہے ، ملکی دفاع کیلئے جب بھی ضرورت پڑی تو خون کا آخری قطرہ تک بہادیا جا ئے گا ۔ممبر ضلعی امن کمیٹی نے کہا کہ ملک کی سلامتی کونقصان پہنچانے کیلئے اسلام دشمن قوتیں بھارت کا ساتھ نبھا رہی ہیں مگر اللہ کے فضل سے ہمارے حوصلے بلند ہیں، ہماری فوج سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی قیادت میں ہر محاذ پر دشمن بھارت کی فوج کوچاروں شانے چت کر نے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے ۔