ٹھیکریوالا :تیز آندھی اوربارش سے فیسکو کے متعدد فیڈر ٹرپ

ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا )ٹھیکریوالا اور گردونواح میں تیز آندھی کے بعد بارش،فیسکو کے متعدد فیڈر ٹرپ ،بیشتر علاقوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹھیکریوالا اور گردونواح میں تیز آندھی کے بعد بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا ،طوفان و بادوباراں سے فیسکو کے درجنوں گرڈ اسٹیشنز کے متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے جس کی وجہ سے بیشتر علاقوں کو بجلی غائب ہوگئی، بجلی کی فراہمی معطل ہونے پر شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔