افواج پاکستان نے جارحیت پر بھارت کو منہ توڑ جواب دیا :رضوان کاہلوں

  افواج پاکستان نے جارحیت پر بھارت  کو منہ توڑ جواب دیا :رضوان کاہلوں

ماموں کانجن (نمائندہ دنیا)تحصیل بناؤ تحریک ماموں کانجن کے چیئرمین چودھری رضوان کا ہلوں اورصدر چودھری عثمان کاہلوں نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے جارحیت پر بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔۔۔

جس پر ہم افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اپنے جاری مشترکہ بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ پاک افواج کی بھارت کے خلاف کامیاب کارووائیاں تاریخی ہیں،اللہ تعالیٰ نے پاکستان ، افواج پاکستان اور پاکستانی قوم کو سرخرو کیا، افواج پاکستان نے ہر محاذ پر دشمن کا ڈٹ کا مقابلہ کیا اور فتح یاب ہوئے، پوری قوم اپنی پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں