پاکستان کی عظیم الشان فتح ، ریسکیو 1122 نے یوم تشکر منایا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر ضلع فیصل اباد میں پاکستان کی حالیہ عظیم الشان فتح اور دشمن ملک بھارت کی شکست پر عوامی سطح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ریسکیو 1122 فیصل آباد نے یوم تشکر منایا ۔
اور اس سلسلے میں فلیگ مارچ کا انعقاد بھی کیا گیا ۔ فلیگ مارچ کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے کی، جبکہ اس موقع پر ریسکیو 1122 کے آفیسرز اور اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ فلیگ مارچ کا آغاز ریسکیو سینٹرل اسٹیشن سے ہوتا ہوا حلال احمر چوک، چناب چوک، ریلوے سٹیشن چوک، جی ٹی ایس چوک پر اختتام پذیر ہوا۔ شرکا نے افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے وطن سے محبت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کا کہنا تھا کہ ہماری افواج نے بے مثال جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ قوم کے سر آج ان جوانوں کی بہادری اور شجاعت کے باعث فخر سے بلند ہیں ۔