زبوں حالی کی وجہ تعلیمات رسول پاک ؐسے روگردانی : احمد فیض

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )دارلعلوم مہریہ رضویہ کے مہتتم صاحبزادہ قاری احمد فیض گو لڑوی نے کہا ہے کہ دنیا و آخرت کی کامیابی قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل کرنے سے ہی حاصل ہو سکتی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد گلزار مدینہ ریلوے کالو نی میں 129ویں ماہانہ درس قرآن و حدیث کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،محفل میں مقامی علماء ،نعت خوانوں اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ صاحبزادہ قاری احمد فیض گو لڑوی نے مزید کہا کہ رسول پاک ؐکی مقدس اور نورانی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں،آج ہماری زبوں حالی کی بنیادی وجہ تعلیمات رسول پاک ؐسے روگردانی ہے ۔اس موقع پر دیگر علماء نے بھی اظہار خیال کیا۔