افواج پاکستان نے بھات کو منہ توڑ جواب دیا:شیخ عظمت
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )بین المسالک و مذاہب رواداری کونسل تحصیل جڑانوالہ کے صدر شیخ عظمت علی، چیئرمین مزرا عبد الحفیظ انجم نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے جس طرح بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اسکی مثال دنیا میں کہیں موجود نہیں۔۔۔
بھارت کے بزدلانہ حملوں کی مذمت کرتے ہیں، 7 مئی کو بھارت کے پاکستان کی سویلین آبادی پر بزدلانہ حملے اسرائیل اور انڈیا گٹھ جوڑ کا منہ بولنا ثبوت ، پاکستان کی طرف سے انڈین سویلین آبادی کو ٹارگٹ نہ کرنا افواج پاکستان کی پروفیشنل ہونے کا ثبوت ہے ۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں قائم دہشت گردانہ ملٹری ٹارگٹ کو نشانہ بنا کر افواج پاکستان نے ثابت کردیا کہ افواج پاکستان بھارتی عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام متحد ہے اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں اور افواج پاکستان شانہ بشانہ لڑنے کے لیے تیار ہیں ،ہم افواج پاکستان اورحکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔