قریبی تعلقات کی بناء پر شہری سے لاکھوں روپے مالیت کا فراڈ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)قریبی تعلقات کی بناء پر شہری کو لاکھوں روپے مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے چوہڑ ماجرہ کے قریب زعیم نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم کی جانب سے قریبی اور اعتماد کے تعلقات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے لاکھوں روپے مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔ جس پر پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔